Jun ۲۹, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • رفعت مسعود ایران میں پاکستان کی نئی سفیر

پاکستان نے کہا ہے کہ محترمہ رفعت مسعود ایران میں پاکستان کی نئی سفیر ہوں گی۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ آگلے ماہ رفعت مسعود تہران میں اپنی ذمہ داری سنبھالیں گی اور وہ عاصف درانی کی جگہ ایران میں پاکستان کی سفیر ہوں گی۔

اس وقت وہ ناروے میں بطور سفیر اپنی ذمہ داری انجام دے رہی ہیں۔

اس سے پہلے وہ پاکستان کی وزارت خارجہ میں بطور ڈائریکٹر جنرل برائے پالیسی پلاننگ اور ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیاء میں سرگرم رہی ہیں حبکہ رفعت مسعود انگلینڈ، امریکہ ، ترکی اور فرانس میں پاکستانی سفارتخانوں میں بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

ٹیگس