Jul ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں افغان مہاجرین کے قیام میں 3 ماہ کی توسیع

پاکستان کی نگراں وفاقی کابینہ نے پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں مزید 3 ماہ کی عبوری توسیع کا فیصلہ کیاہے۔

پاکستان کےنگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع سے متعلق معاملے پر بحث کی اور رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں مزید تین ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیاگیا۔

واضح رہے کہ سابق حکومت نے رواں سال مارچ کے آخر میں 14 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین سمیت 23 لاکھ افغان باشندوں کی پاکستان میں قیام کی مدت میں 30 جون تک اضافہ کیا تھا۔

اس حوالے سے ایک سینئر عہدیدار نے افسران کی ورکشاپ سے خطاب میں کہا کہ رجسٹرڈ کارڈ کے ثبوت رکھنے والے پناہ گزینوں کو 30 جون تک ملک میں رہنے کی اجازت ہوگی اور یہی پالیسی ان کے لیے اپنائی جائے گی جن کے پاس افغان شہری کارڈ ( اے سی سیز) ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایران اور پاکستان میں کئی سال سے لاکھوں افغان مہاجرین زندگی گزار رہے ہیں۔

ٹیگس