Jul ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
  • متحدہ مجلس عمل کے امیدوار کے قافلے پر حملہ 4 جاں بحق 25  زخمی

پاکستان کے شہر بنوں میں آج انتخابی مہم کے دوران دھماکے میں 30 کے قریب افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام کے امیدوار برائے قومی اسمبلی اور سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ ہوا جس میں 4 افراد جاں بحق 25 اور زخمی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تاہم متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی اس حملے میں محفوظ رہے ہیں ۔

پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا ہے ۔

اکرم درانی این اے 35 سے عمران خان کے مخالف امیدوار ہیں اور انتخابی مہم کے دوران راستے میں سڑک پر بم نصب تھا جو کہ قافلے کے قریب آتے ہی پھٹ گیا، بنوں میں تمام ہسپتالوں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل پشاور میں خود کش حملے میں اے این پی رہنما ہارون بلور ہلاک ہو گئے تھے جبکہ مجموعی طور پر 22 سے زائد افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہوئے تھے ۔

ٹیگس