Jul ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کا ایران مخالف آپریشن روم کے قیام کی اجازت دینے سے انکار

پاکستان نے اپنی سرزمین پر ایران مخالف آپریشن روم کے قیام کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

لبنان سے شائع ہونے والے روزنامہ الاخبار نے اپنی تازہ اشاعت میں لکھا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ نے ایران کے خلاف دباؤ میں اضافے اور نفسیاتی جنگ مسلط کرنے کے لیے پاکستان میں ایک آپریشن روم کے قیام کی درخواست کی تھی۔اس منصوبے کے تحت امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جینس اہلکار پاکستان کی سرزمین سے جیش العدل سیمت دیگر دہشت گرد گروہوں کے ذریعے ایران مخالف اقدامات کی کمان کرنا چاہتے تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی محمد بن سلمان نے اس سلسلے میں حکومت پاکستان سے مذاکرات بھی انجام دیئے تھے۔

روزنامہ الاخبار کے مطابق پچھلے دس سال کے دوران پاکستان متعدد بار ایسی درخواستوں کو مسترد کرچکا ہے۔

ٹیگس