Aug ۰۸, ۲۰۱۸ ۰۷:۱۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں انتخابات کے بعد احتجاج کی سیاست کا آغاز

مسلم لیگ(ن) نے آج بروز بدھ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا۔

ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب کے مطابق پاکستان الائنس فار فری اینڈ فیئر الیکشن کے تحت آج اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، مظاہرے میں مسلم لیگ (ن) سمیت پاکستان الائنس فار فری اینڈ فیئر الیکشن میں شامل دیگر جماعتیں بھی شریک ہوں گی۔

پاکستان میں نئے انتخابات کے بعد آج سے احتجاج کی سیاست کا آغاز ایسے میں ہو رہا ہے کہ جب عمران خان چند دنوں میں وزارت عظمی کا حلف اٹھانے جا رہے ہیں اور نواز شریف کرپشن کے جرم میں اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ جیل میں قید ہیں۔

ٹیگس