Aug ۰۹, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۹ Asia/Tehran
  • پاکستان - امریکہ تعلقات میں باہمی اعتماد کا فقدان

پاکستان میں قائم مقام امریکی سفیر کی قیادت میں امریکی سفارتی وفد نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پاکستان میں قائم مقام امریکی سفیر جان ایف ہوور نے کل ہونے والی ملاقات میں پاکستان - امریکا تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان - امریکا تعلقات نے تاریخ میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے، دونوں ممالک کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ کی بنیادی وجہ باہمی اعتماد کا فقدان ہے تاہم امریکا کے ساتھ اعتماد پر مبنی تعلقات قائم کرنے کو تیار ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں مکمل استحکام کا خواہش مند ہے، قوت کا استعمال افغانستان کے مسئلے کا حل نہیں، میں نے ہمیشہ افغانستان میں سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا اور خوشی ہے کہ آج امریکا سے بھی سیاسی حل کے حق میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

ٹیگس