Aug ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • دالبندین میں چینی انجینیئروں کی بس پر حملہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے دالبندین میں چینی انجینئیروں کی بس پر خودکش حملہ ہوا ہے جس میں تین چینی شہریوں سمیت چھے افراد زخمی ہوئے ہیں -

 دالبندین کے تحصیلدار نے بتایا کہ بس،  ایک منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجینیئروں کو لے کر آر سی ڈی شاہراہ سے دالبندین ہوائی اڈے کی جانب جارہی تھی کہ اچانک دھماکہ ہوگیا -     لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ راستے میں ایک کار نے خود کو اس بس سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں بس دھماکے سے اڑ گئی اور بس میں موجود ملازمین زخمی ہوگئے -     زخمیوں میں تین چینی انجینئیر ایک بس کا ڈرائیور اور دو سیکورٹی اہلکار شامل ہیں -    چینی انجینئیروں کو مزید طبی امداد کے لئے کراچی منتقل کردیا گیا ہے - مقامی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں -