Aug ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کے شمالی علاقے میں تین پولیس اہلکار  جاں بحق

پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان میں تین پولیس اہلکاروں کے مارے جانے کی خبر ہے ۔

پاکستان کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ گلگت بلتستان میں ایک چیک پوسٹ پر نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں تین پولیس اہلکار مارے گئے ۔ 

    علاقے کی پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ  جمعے  کو آدھی رات گزرنے کے بعد پیش آیا جس میں تین پولیس اہلکاروں کے مارے جانے کے علاوہ  دو اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو مسلح افراد بھی ہلاک ہوگئے ۔ فائرنگ کے اس واقعے کے بعد علاقے کا کنٹرول فوج نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے ۔ آخری اطلاع ملنے تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی ۔ 

    پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف فوج کی مہم کے نتیجے میں حالات کچھ بہتر ہوئے ہیں  لیکن اس کے باوجود ہر کچھ دن بعد ملک کے کسی نہ کسی علاقے میں دہشت گردانہ حملہ ہوجاتا ہے۔

ٹیگس