• عمران خان پاکستان کے وزیراعظم منتخب

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو پاکستان کا بائیسویں وزیراعظم منتخب کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کے مطابق پاکستان کے بائیسویں وزیر اعظم کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس جمعے کے روز منعقد ہوا جس میں قائد ایوان یا وزیراعظم کے انتخاب کے رائے شماری کرائی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان نے ایک سو چھہتر ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ اور اس کی اتحادی جماعتوں کے امیداوار شہباز شریف نے چھیانوے ووٹ حاصل کیے۔
 پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے انتخاب میں رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

Aug ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
کمنٹس