Aug ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۷ Asia/Tehran
  • عارف علوی صدارتی انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار

پاکستان کےموجودہ صدر ممنون حسین کی مدت صدارت 8 ستمبر 2018 کو ختم ہوجائے گی جب کہ ملک کے 13 ویں صدر کے لیے انتخاب 4 ستمبر کو ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ اگلے ماہ ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے ڈاکٹر عارف علوی پی ٹی آئی کی جانب سے امیدوار ہوں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان صدارتی انتخاب کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کے لیے شیڈول پہلے ہی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست ہے ۔

صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبر کو قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

تحریک انصاف قومی اسمبلی اور دو صوبوں میں اکثریت رکھتی ہے جب کہ بلوچستان میں پی ٹی آئی مخلوط حکومت میں شامل ہے اور سینیٹ میں بھی اسے اتحادیوں کا تعاون حاصل رہے گا۔

ٹیگس