Sep ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • پاکستان میں 3 تکفیری دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں نے اتحاد ٹاؤن میں کارروائی کے دوران 3 تکفیری دہشتگردوں کوہلاک کردیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا جہاں کارروائی کے دوران اہلکاروں اور تکفیری دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تینوں دہشتگرد مارے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے 2 خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ہر چند  تاحال سکیورٹی اداروں نے تکفیری دہشتگردوں کی ہلاکت کے بارے میں یہ نہیں بتایا کہ وہ کون تھے اور کہاں کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے تاہم کراچی میں کالعدم طالبان سرگرم ہے۔

ٹیگس