Sep ۱۵, ۲۰۱۸ ۰۶:۵۹ Asia/Tehran
  • انگریزوں کے دور کی سوچ کو بدلنے کی ضرورت

عمران خان کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک غلامی کی سوچ سے نہیں نکل سکے.

اسلام آباد میں میانوالی ریل کار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا رہا ہے، حکمرانوں نے صرف اپنے اور خاندان کے بارے میں سوچا، عام آدمی کے لیےسفری سہولیات کو بہتر نہیں کیا گیا، انگریز جو ٹریک چھوڑ گیا، وہی پرانا سسٹم آج بھی موجود ہے،پاکستان نے 70سال میں صرف 600 کلومیٹر کا ٹریک بچھایا، کئی جگہوں پر ہم نے پٹڑیاں ختم کر دیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک غلامی کی سوچ سے نہیں نکل سکے، ہم نے آج تک پاکستان میں انگریزوں کے نظام کو ہی تبدیل نہیں کیا، گورے نے ہندوستان کے پیسوں سے شاہانہ طرز زندگی اپنایا تھا اور ہمارے حکمران طبقے نے بھی گوروں کی روایات کو اپناتے ہوئے غریب کے پیسے پرعیاشی کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جس طرح حکمران طبقہ قومی دولت خرچ کررہا ہے دنیا میں کہیں اور نہیں ہوتا،  ہم نے ایسے ایسے منصوبے شروع کررکھے ہیں جن کے لئے قرضے لینے پڑے، اورنج اور میٹرو ٹرین منصوبوں پر قرضے لے کر اس پر سود بھی دے رہے ہیں، پاکستان پر 30 ہزار ارب کا قرضہ ہے اور ہم قرضوں کی مد میں  ہر روز 6 ارب روپے سود ادا کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس