Sep ۱۶, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی پلان

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور سمیت پاکستان کے کئی شہروں کو حساس قرار دے کر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق  محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسلحے کی نمائش، کالے شیشوں، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال، افغان مہاجرین کے شہر اور کینٹ میں داخلے اور اشتعال انگیز مواد کی تشہیر پر بھی  دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماتمی جلوس کی گزر گاہوں پر رینٹ کی گاڑیوں، موٹر سائیکل کے کاروبار، بلند عمارتوں پر کھڑا ہونے اور ہوٹلوں میں اجنبی افراد کے ٹھہرنے پر بھی پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جب کہ پابندی کا اطلاق یکم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا۔ جبکہ خیبر پختونخوا پولیس نے پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزارت داخلہ سے سفارش کی جائے گی۔

 

ٹیگس