Sep ۱۸, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • طالبان اور حزب الحرار کے خلاف کارروائی

انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور حزب الحرار (ایچ یو اے) کے نیٹ ورک کو غیر فعال کرنے کا دعویٰ کیاہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کی تاریخ میں سب سے بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) تھا جو کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے اٹک میں این ڈی سی (نیشنل ڈیفنس کامپلکس) کے انجنیئرز پر حملے کے بعد سی ٹی ڈی نے رواں برس 3 مئی سے کالعدم تنظیم کی نقل و حرکت کی نگرانی شروع کردی تھی۔ جس کے بعد سی ٹی ڈی نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور افغانستان تک پھیلے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے کام شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 2 خود کش جیکٹس، 4 ہینڈ گرنیڈ، دھماکاخیز مواد، وائرز، 4 پستول اور متعدد گولیاں برآمد کرلی گئی۔

 

ٹیگس