Oct ۰۷, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • پاکستان اور FATF کے مذاکرات

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف ایشیا کے مذاکرات آج شروع ہوں گے

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ کے درمیان مذاکرات آج سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے، گروپ انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے انتظامی و قانونی اقدامات کا جائزہ لے کر رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو پیش کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسیفک گروپ کا وفد وزارت خزانہ، وزارت داخلہ، اسٹیٹ بینک اور ایف ایم یو کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا، ایس ای سی پی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام سے بھی ملاقات ہوگی، جس میں غیر منافع بخش تنظیموں اور منشیات کی اسمگلنگ روکنے سے متعلق امور زیر غورآئیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان پر دہشتگردوں کی معاونت کرنے اور دہشتگردی کو فروغ دینے کے الزامات ہیں تاہم پاکستان ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

 

ٹیگس