Oct ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • پاکستان کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے آخر کار ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے کے لیے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد سے تسنیم نیوز ایجنسی اے آر وائی نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ اسد عمر کی تجویز قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد جلد آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ملک کی اقتصادی صورتحال اچھی نہیں ہے اور ہمارے پاس آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کے سوائی کوئی چارہ نہیں ہے۔
پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر نے بھی وزیر اعظم کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کم آمدنی والے طبقات پر معاشی دباؤ کم کرنے لیے ہم آئی ایم ایف سے قرضہ لینے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے معاشی صورتحال پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ معاشی بحران سے نکلنے کو ترجیح حاصل ہے، اقتصادی ماہرین سے مشاورت کی گئی ہے۔