Oct ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
  • پاکستان و چین کا اقتصادی تعاون

پاکستان اور چین نے مشترکہ اقتصادی تعاون کے فروغ کی غرض سے تعاون کے گیارہ نئے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان بیس کروڑ ڈالر مالیت کے ان معاہدوں پر دستخط چینی خریدار کمپنیوں کے وفد کے دورہ پاکستان کے موقع پر کئے گئے۔

چینی سفارتخانے کے کمرشل اتاشی کے مطابق سی فوڈ، اسٹیل اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی چینی تاجروں اور سرمایہ کاروں کا ایک اور وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی حکومت پاکستان اور چین کے درمیان غیر متوازن تجارتی حجم سے آگاہ ہے اور پاکستان کے ساتھ غیر متوازن تجارتی حجم کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

چین اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر امریکہ کو تشویش لاحق ہو گئی ہے اور وائٹ ہاؤس پاکستان پر دباؤ ڈال کر چین کے علاقائی اثر و رسوخ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان، شیعہ اکثریتی علاقے گلگت بلتستان کے راستے چین سے متصل ہے اور عنقریب شمال سے جنوبی پاکستان تک ایک کوریڈور تعمیر کیا جائے گا تاکہ چین سے اشیا کی ترسیل میں مزید آسانیاں پیدا کی جا سکیں۔

ٹیگس