Oct ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • ایران کےساتھ تجارتی سرگرمیاں جاری رکھیں گے: پاکستان

پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوے کہ ان کا ملک اسلامی ایران کے ساتھ مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کو جاری رکھے گا۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفینگ کے دوران پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل کا کہنا تھا کہ ایران مخالف امریکی پابندیاں اقتصادی مواقع میں کمی لائیں گی اور علاقائی تجارتی صورتحال پر منفی اثرات مرتب کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہرممکن حد تک تجارتی تعلقات کو جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایسے وقت میں ایٹمی معاہدے سے باہر نکلا ہے جب ایران اس کی مکمل پابندی کر رہا ہے اور  آئی اے ای اے نے اپی رپورٹوں میں بھی اس کی تصدیق کی ہے۔پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والا ایٹمی معاہدہ مسائل کو مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعہ حل کروانے کا بہتر نمونہ ہے  -

ٹیگس