Oct ۱۲, ۲۰۱۸ ۰۷:۱۶ Asia/Tehran
  • جنوبی وزیرستان دھماکے میں 7 اہلکار ہلاک و زخمی

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل تنگی بدین زئی میں پیش آیا جہاں زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ چار اہل کار زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اہلکار سرچنگ کے بعد واپس آرہے تھے کہ بارودی سرنگ پھٹ گئی۔

ٹیگس