Oct ۱۴, ۲۰۱۸ ۰۷:۲۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ضمنی انتخابات کے موقع پر سخت سکیورٹی

ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ 35 حلقوں میں ہورہی ہے جن میں قومی اسمبلی کے 11 اورصوبائی اسمبلی کے 24 حلقے شامل ہیں۔

اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی ایک، پنجاب کی 8، سندھ اور خیبر پختونخوا کی ایک ایک نشست پر انتخاب ہورہا ہے جب کہ پنجاب اسمبلی کی 11، سندھ کی 2، خیبر پختونخوا کی 9 اور بلوچستان کی 2 نشستوں پرضمنی انتخاب ہورہا ہے۔ پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ مختلف حلقوں کے1727 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

ضمنی انتخابات میں 40 ہزار سے زائد فوجی اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ ایک لاکھ سے زائد پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فوجی اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات کیے گئے ہیں۔

 

ٹیگس