Oct ۲۶, ۲۰۱۸ ۰۶:۱۶ Asia/Tehran
  • گستاخانہ ٹویٹس پرہالینڈ کے سفیر پاکستانی دفترخارجہ میں طلب

پاکستان نے ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈرز کی جانب سے گستاخانہ ٹویٹس پر سفارتی سطح پر احتجاج کیا ہے۔

پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں متعین ہالینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈرز کی جانب سے گستاخانہ ٹویٹس پر شدید احتجاج کیا گیا۔

پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ہالینڈ کے سفیر کو طلب کیا اور سفیر کو باور کرایا کہ ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کی مسلسل جان بوجھ کر مذموم کوششوں پر تشویش ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گیرٹ ولڈرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شیئر کرنے پر عالمی سطح پر ہالینڈ کے خلاف شدید احتجاج اور غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا اور ایران و پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک نے ہالینڈ کو امت مسلمہ کے جذبات سے آگاہ کیا تھا۔

ٹیگس