• پاکستان اور چین کے مابین معاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور چین کے درمیان 15 معاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

چین کے شہر بیجنگ میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور اور سی پیک سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات کے بعد  دو طرفہ تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، جن میں زراعت، اقتصادی و تکنیکی تعاون، ہائیرایجوکیشن کمیشن پاکستان اور چین کی سائنس اکیڈمی، اسلام آباد اور بیجنگ پولیس کے درمیان تعاون اور چین کی اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ  کے درمیان معاہدوں کے علاوہ پاکستان سےغربت کے خاتمے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط، دونوں ملکوں میں زراعت اور اقتصادی و تکنیکی تعاون کے معاہدے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ چین کے موقع پرآج چین کے سرمایہ کاروں اورکمپنیوں کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

 

ٹیگس

Nov ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
کمنٹس