Nov ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات برقرار رہیں گے

پاکستان نے کہا ہے کہ ایران مخالف پابندیوں کے باوجود اسلام آباد تہران کے ساتھ اپنے تجارتی معاملات جاری رکھے گا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان فیصل خان نے کہا ہے کہ امریکا کی خودسرانہ پابندیوں کے باوجود پاکستان اپنے تجارتی تعلقات اور معاملات ایران کے ساتھ جاری رکھے گا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل خان نے سینیٹ میں خارجہ پالیسی کمیشن کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ تہران کے ساتھ اسلام آباد کے تعلقات بہت گہرے ہیں اور ان تعلقات کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ ان کو فروغ بھی دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد گوادر اورچابہار بندرگاہ کو ایک دوسرے سے جوڑنا چاہتا ہے تاکہ دونوں ہی بندرگاہوں کو فائدہ پہنچے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد کسی کے کہنے پر ایران کے ساتھ اپنے گہرے اور دوستانہ تعلقات کو خراب نہیں کرے گا۔