Nov ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • مولانا سمیع الحق کا قتل سے قبل سعودی عرب کے خلاف بیان

جمعیت علمائے اسلام (س) کے صدر مولانا سمیع الحق نے قتل ہونے سے دو روز قبل یمن کے عوام کے خلاف سعودی ولیعہد بن سلمان کی جارحیت پر مبنی پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کی تھی۔

جمعیت علمائے اسلام (س) کے صدر مولانا سمیع الحق نے قتل ہونے سے دو روز قبل آل سعود کی جانب سے یمن کے مظلوم مسلمان عوام کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔ مولانا سمیع الحق  کا کہنا تھا کہ آل سعود ایسے میں اپنے آپ کو خادم حرمین شریفین کہتے ہیں کہ جب وہ اسرائیل کا فلسطینی عوام کے قتل عام میں ساتھ دے رہے ہیں۔

مولانا سمیع الحق نےکہا کہ سعودی ولیعہد بن سلمان مسلمانوں کے مابین اتحاد و وحدت کے بجائے علاقے میں امریکہ کی تسلط پسندارنہ پالیسیوں کی حمایت کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے خلاف اس قسم کا بیان دینے کے صرف دو روز بعد ہی مولانا سمیع الحق اپنے راولپنڈی کے گھر میں مشکوک حالت میں قتل کر دئیے گئے تھے اورکئی روز گذرجانے کے باوجود تاحال ان کا قتل  ایک معمہ بنا ہوا ہے۔

ٹیگس