Nov ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • مولانا سمیع الحق کے قتل میں سعودی عرب کا ہاتھ؟

پاکستان میں جمعیت علمائے اسلام ( س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل میں سعودی عرب کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام ( س) کے سربرا مولانا سمیع الحق نے قتل ہونے سے دو روز قبل یمن کے عوام کے خلاف سعودی ولیعہد بن سلمان کی جارحانہ اور وحشیانہ پالیسیوں پرسخت تنقید کی تھی۔
خبروں میں بتایا گیا ہے کہ مولانا سمیع الحق نے قتل ہونے سے دو روز قبل آل سعود کی جانب سے یمن کے مظلوم مسلمان عوام کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔
مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ آل سعود ایسے میں اپنے آپ کو خادم حرمین شریفین کہتی ہے کہ جب وہ فلسطینی عوام کے قتل عام میں اسرائیل کا ساتھ دے رہی ہے۔
مولانا سمیع الحق نےکہا کہ سعودی ولیعہد بن سلمان مسلمانوں کے مابین اتحاد و وحدت کے بجائے علاقے میں امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کی حمایت کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے خلاف اس قسم کا بیان دینے کے صرف دو روز بعد ہی مولانا سمیع الحق راولپنڈی کے اپنے گھر میں مشتبہ حالت میں قتل کر دئیے گئے تھے اورکئی روز گذر جانے کے باوجود ان کا قتل ایک معمہ بنا ہوا ہے۔

ٹیگس