Nov ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں تکفیری دہشتگردوں کی گرفتاری

سی ٹٰی ڈی نے کارروائی کے دوران کالعدم دہشتگرد گروہ کے اہم دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ساہیوال میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو  گرفتار کرلیا، سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو 9 ایل ملتان روڈ پر موٹر سائیکل کی تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ڈیٹونیٹر، بارودی مواد، پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت محمدعباس عرف حمزہ، سعیداللہ خان، موسیٰ خان عرف روحانی کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے۔ ان گرفتاریوں کا اعلان آج ایسے میں کیا گیا ہے کہ جب کل ترجمان سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر مستونگ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی تنظیم کے ایک کارندے غلام مرتضی کو گرفتار کیا تھا جسکے قبضہ سے ٹی ٹی پسٹل، دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

گرفتار دہشتگرد نے ابتدائی تفتیش میں انکشافات کرتے ہوئے تفتان میں خودکش دھماکے کے ساتھ ساتھ کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

 

ٹیگس