Nov ۱۶, ۲۰۱۸ ۲۲:۵۸ Asia/Tehran
  • کراچی میں دھماکہ 2 افراد جاں بحق 10 زخمی

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے قائدآباد کے فلائی اوور کے نیچے دھماکےمیں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

ایس ایس پی ملیرکے مطابق علاقے کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے جبکہ 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم  فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا سکا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قائد آباد دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دھماکے کے متاثرین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

ٹیگس