• عمران خان پاکستانی ہٹلر: پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہٹلر بننا چاہتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے 51ویں یوم تاسیس کے حوالے سے سکھر میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے ثابت کردیا کہ وہ خود بھی ہٹلر ہیں اور عمران خان نے خود کہا ہے کہ وہ یوٹرن لے کر نقصان سے بچنا چاہتے ہیں، وہ یوٹرن لینے کے بیان سے کیا تاثر دینا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں سینیئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جو لیڈر یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں، نیپولین اور ہٹلر نے یوٹرن نہ لے کر بہت بڑا نقصان کیا جب کہ نواز شریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا ہے۔

 

ٹیگس

Nov ۱۷, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۷ Asia/Tehran
کمنٹس