Nov ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکی پالیسیاں پاکستانی مفادات کے خلاف

پاکستان کی وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیان نے ثابت کردیا کہ امریکا کی خوش آمد کا کوئی فائدہ نہں ہے۔

پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ تاریخ نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ امریکا کی خوش آمد کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہے۔

شیریں مزاری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا بیان ان پاکستانی رہنمائوں کے لیے ایک پیغام ہے جو نائن الیون کے بعد امریکا کو خوش کرنے کے چکر میں لگے رہے۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرونز کے باعث پاکستان میں ہونے والی غیر قانونی ہلاکتوں کی تعداد ان گنت ہے، لیکن تاریخ نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ امریکا کی خوش آمد کرنے سے کوئی فائدہ نہیں جب کہ امریکی پالیسیاں پاکستان کے مفادات کے خلاف ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل ایک بار پھر پاکستان پر الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امریکا کے لیے کوئی کام نہیں کیا بلکہ پاکستان نے اسامہ بن لادن کو پناہ دینے میں بھی مدد کی۔

امریکی صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کردار پر تنقید کی بوچھار کردی۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان 2017ء اگست میں تعلقات اس وقت خراب ہوئے جب ٹرمپ نے افغانستان اور جنوبی ایشیا کے حوالے سے اپنی حکومت کی پالیسی کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ مقامات ہیں۔

 

ٹیگس