Nov ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور طالبان کے دہشتگردوں کی فہرست جاری

دہشتگردوں کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی،طالبان، جیش محمد، حرکت المجاہدین اورجماعت الفرقان سے ہے۔

پاکستان کی حکومت نے خودکش حملوں میں مطلوب سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور طالبان کے 18 دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

لسٹ میں دہشتگردوں کی تصاویر، حلیے اور دیگر شناختی علامات شامل ہیں۔ دہشت گردوں میں قاری احسان الحق عرف شاہد، رانا محمد افضل عرف فضل اللہ ، زبیرعرف مغیرہ، محمد طیب جمیل عرف بابا جی،اکرام اللہ، قاری محمد یاسین عرف اسامہ، عبدالحمید میو عرف وٹو، بلال عرف عبدالرحیم ، احمد عرف شریف ایاز پنجابی ، زراعلیٰ عرف نعیم اللہ، ایوب عرف سیف اللہ، سلمان ڈار، اعجازعرف استاد عبدالرحمن، ضیا الرحمن، سعد منیر ڈار عرف معاذ، حافظ محمد سہیل عرف قار، محمد نیاز عرف ذیشان اور ظہیر احمد عرف شاکر شامل ہیں۔

دہشتگردوں کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی،طالبان، جیش محمد، حرکت المجاہدین اورجماعت الفرقان سے ہے۔

 

ٹیگس