Dec ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  • پاکستانی فورسز کی کارروائی، جیش ظلم کے دہشت گرد گرفتار

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نےتربت میں کارروائی کر کے دہشت گرد گروہ جیش ظلم (جیش العدل) کے دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ڈیلی سنگرکے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے تربت میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران دہشت گردتنظیم جیش العدل(جیش ظلم) سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگردوں کو گرفتارکرلیاہے گرفتار ہونے والے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور تخریب کاری کے مواد برآمد کرلئے گئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ایک مغوی شخص کی نشاندہی پر تربت پولیس نے سٹلائیٹ ٹاؤن میں ایک بنگلے میں کارروائی کرکےتین دہشتگردوں کوگرفتار کیا ہے جو دہشت گردی کا منصوبہ تیار کررہے تھے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے قبصے سے جیش العدل کے پمفلٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

      واضح رہے کہ جیش العدل 2012 میں ایک اور دہشت گرد گروپ جند اللہ سے الگ ہونے کے بعد قائم ہوا تھا۔ اس کے بعد سے یہ گروپ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں حالیہ برسوں کے دوران ایرانی سیکیورٹی فورسز پر حملے کرتا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اسی گروپ نے پاکستان اورایران کے سرحدی علاقے میرجاوہ سے ایرانی سیکیورٹی فورسز کے 12 اہلکاروں کے اغوا کی ذمہ داری بھی قبول کیاتھا۔

 

ٹیگس