Dec ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں این جی اوز پر پابندی، امریکی تشویش کی وجہ

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی این جی اوز کو کام کرنے سے روکنا قابل افسوس بات ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان محکمہ خارجہ ہیتھر ناورٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والی 18 بین الاقوامی این جی اوز کو کام کرنے سے روکا گیا جو کہ قابل افسوس بات ہے، حالانکہ پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے فروغ میں بین الاقوامی این جی اوز کا اہم کردار رہا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا بین الاقوامی این جی اوز کے پاکستان میں کردار کو اہم سمجھتاہے جب کہ ہم پاکستان کی انٹرنیشنل پارٹنرز کے اشتراک سے عوام کے اچھے مستقبل کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ این جی او کے نام پر بلیک واٹرکے دہشتگردوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرتا ہے اور بلیک واٹر امریکا کی پرائیویٹ فوجی اور سیکورٹی کمپنی ہے جس نے فروری دوہزارنو میں اپنا نام بدل کر ایکس ای رکھ لیا تھا - امریکا کی اس بدنام زمانہ کمپنی نے افغانستان،عراق اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں بے شمار جرائم کا ارتکاب کیا ہےاور سی آئی اے کے لئے خفیہ سرگرمیاں بھی انجام دی ہیں۔

ٹیگس