• امریکہ کا رویہ مخاصمانہ ہے، پاکستانی وزیر انسانی حقوق

انسانی حقوق کی پاکستانی وزیر نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے بارے میں مخاصمانہ رویہ ترک کردے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں پاکستان کی انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اس مرتبہ جب آپ اسلام آباد آئیں تو مخالفانہ اور تکبرانہ ذہنیت میں کمی کرکے آئیں۔افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے منگل کے روز پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات اور واشنگن کے ساتھ طالبان اور حکومت افغانستان کے مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔طالبان کو حکومت امریکہ اور افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے آمادہ کرنے کی غرض سے زلمے خلیل زاد افغانستان ، قطر اور متحدہ عرب امارات سمیت خطے کے ملکوں کے دورے پر ہیں تاہم اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا ہے۔

Dec ۰۵, ۲۰۱۸ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
کمنٹس