چابہار دہشت گردانہ حملے کی پاکستان کی جانب سے مذمت
Dec ۰۶, ۲۰۱۸ ۲۱:۰۲ Asia/Tehran
حکومت پاکستان نے ایران کے جنوب مشرقی شہر چابہار میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے
پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان محمد فیصل خان نے چابہار دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لئے خواہ وہ کہیں بھی ہو ملکوں کی آپس میں شراکت اور تعاون ضروری ہے - انہوں نے دہشت گردانہ حملوں میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے اہل خانہ اور حکومت ایران سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران پاکستان کا دوست اور برادر ملک ہے اور حکومت پاکستان اس طرح کے دہشت گردانہ اقدامات کی مذمت کرتی ہے -