Dec ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۲:۳۶ Asia/Tehran
  • دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت: پاکستانی اسپیکر

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن و سلامتی کے لئے علاقائی ملکوں کا تعاون ناگزیر ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے آج ہفتہ کے روز تہران میں 6 ملکی اسپیکرز کانفرنس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حتمی طور پر ایران،پاکستان،ترکی،افغانستان،چین اور روسجیسے ممالک جن کے پاس افرادی قوت ہے،قدرتی ذرائع سے مالا مال ہیں اور اہم اسٹرٹیجیک مقام رکھتے ہیں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے علاقائی صورتحال کو حساس اور خاص قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی صورتحال علاقائی ترقی و خوشحالی کو متاثر کر سکتی ہے لہذا اس قسم کی صورتحال کو بدلنے کیلئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

اسد قیصر نے ایران کے اسپیکر علی لاریجانی کی جانب سے6 ملکی اسپیکرز کی صدارت سنبھالنے پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایران کی پارلیمنٹ 6 ممالک کے پارلیمانی سربراہان کیلئے بہترین نتائج کی حامل ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج صبح  ایران، پاکستان، ترکی، چین ، روس اور افغانستان کےپارلیمانی سربراہان کا  دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون کے  دوسرے اجلاس کا آغاز ہوا۔

ٹیگس