• ایم کیو ایم پاکستان کی محفل میلاد میں دھماکا، 6 زخمی

پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پرفیوم چوک کے قریب ایم کیو ایم پاکستان کے تحت ہونے والی محفل میلاد میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کے 6 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا، زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے، خاتون کی شناخت ثمینہ کے نام سے ہوئی ہے، دیگر زخمیوں میں بابر، شہریار، حسن، فیضان اور احمد شامل ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بابر اور شہریار انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ شہریار کا تعلق ایم کیو ایم کے شعبہ اطلاعات سے ہے جبکہ بابر خالد مقبول صدیقی کا کوآرڈینیٹر ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے کی بجلی معطل  ہو گئی، زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا جبکہ جوہر موڑ سے جوہر چورنگی جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کریکر حملے کی جگہ بم ڈسپوزل اسکواڈ، سی ٹی ڈی، رینجرز اور پولیس موجود ہے۔

 

ٹیگس

Dec ۰۹, ۲۰۱۸ ۰۱:۱۹ Asia/Tehran
کمنٹس