امریکہ کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان
Dec ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۳:۳۳ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کا ملک برابری اور باہمی احترام کے اصول کے تحت امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کا جائزہ لے رہا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے کہا کہ پاکستان اسی صورت میں امریکہ کے ساتھ تعلقات منظم کرے گا جب یہ تعلقات برابری اور ایک دوسرے کے احترام کے اصول پر استوار ہوں گے اور پاکستان بھی امریکہ کے مقابلے میں اپنا موقف پیش کر سکے گا۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک اور بیان میں دورہ افغانستان کے بارے میں بھی کہا کہ افغانستان میں قیام امن، منشیات کے خلاف مہم اور اس ملک کی ترقی و پیشرفت کے مقصد کے تحت عنقریب چین، افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی اجلاس تشکیل پائے گا۔
واضح رہے کہ یہ امن مذاکرات پندرہ دسمبر سے کابل میں شروع ہو رہے ہیں۔