Dec ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran
  • دبئی سے پاکستانی شہریوں کا انخلا

دبئی سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی میں قونصل خانہ خود رکاوٹ بننے لگا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق دبئی میں اپنے ویزا سے زائد مدت تک قیام کرنے والے افراد کی باعزت طور پر وطن واپسی کے لیے یو اے ای حکومت نے چند ماہ قبل ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی ہے تاکہ تارکین وطن اپنے اپنے سفارت خانوں سے رجوع کرکے قانونی طریقے سے وطن جاسکیں۔

اسکیم آنے کے بعد متعدد ممالک کے لوگوں نے اپنے اپنے سفارت خانوں اور قونصل خانوں سے رجوع کیا جس میں بڑی تعداد ان پاکستانی شہریوں کی بھی ہے جو عرصہ دراز سے دبئی میں مقیم ہیں۔

یہ پاکستانی شہری دبئی گئے تاہم ویزا ختم ہونے کے بعد اس کی تجدید نہیں کرائی، یہ عمل قوانین کے تحت جرم ہے تاہم ایمنسٹی اسکیم ایسے ہی افراد کے لیے ہے جو بغیر کسی چارج کے اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں۔ چنانچہ پاکستانی شہری بھی ایمنسٹی اسکیم سے مستفید ہونے کے خواہش مند ہیں لیکن شہریوں کی راہ میں خود پاکستانی قونصل خانہ رکاوٹیں ڈال رہا ہے، پاسپورٹ کے اجرا کے لیے انہیں حیلے بہانوں سے تنگ کیا جارہا تاکہ انہیں رشوت دینے پر مجبور کیا جاسکے۔

ٹیگس