Dec ۱۲, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۰ Asia/Tehran
  • پاکستان امریکی بلیک لسٹ میں شامل

امریکا نے پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک کو مذہبی آزادی کے منافی کام کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس فہرست میں چین، سعودی عرب، میانمار، اریٹیریا، ایران، شمالی کوریا، سوڈان، تاجکستان اور ترکمانستان شامل ہیں اور انہیں اس حوالے سے خاص تشویش والے ممالک میں شامل کیا گیا ہے۔

ہرسال پیش کی جانے والی رپورٹ کانگریس کا ایک معمول کا حصہ ہوتی ہے جس کی تفصیلات امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے بتائی ہیں اور کہا ہے کہ تمام ممالک کو اس ضمن میں ایک برس تک واچ لسٹ میں رکھا گیا تھا۔

امریکہ ایسے میں ان ممالک کو واچ اینڈ بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے کہ جب خود امریکہ عالمی اور علاقائی سطح پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے، مختلف ممالک کے امور میں بے جا مداخلت کرنے اور اسی طرح دہشتگردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت و مدد کرنے  کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

 

ٹیگس