Dec ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • پاکستان کے خلاف امریکی رپورٹ پر اسلام آباد کا ردعمل

پاکستان کی وزارت خارجہ نے اپنے ملک میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کے بارے میں امریکی رپورٹ کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے بدھ کے روز امریکی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے امریکہ کا یکطرفہ اور سیاسی اقدام قرار دیا۔پاکستان کی وزارت خارجہ نے امریکی رپورٹ کے جواب میں تاکید کے ساتھ کہا کہ پاکستان میں مختلف مذاہب کے لوگ آباد ہیں اور پاکستان میں ہر مذہب کو مکمل آزادی حاصل ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے پاکستان کے خلاف ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کا نام بلیک لسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں مذہبی آزادی نہیں ہے۔

ٹیگس

کمنٹس