Dec ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں امریکی ویب سائٹ بلاک

پاکستان کے وزیر اطلاعات نے اس ملک میں اردو اور پشتو زبانوں میں امریکی ویب سائٹ پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ اردو اور پشتو زبانوں میں امریکی ویب سائٹ پر پابندی لگانے کا فیصلہ ان کی غلط اور جھوٹی خبروں اور رپورٹوں کی وجہ سے کیا گیا۔ اس سے قبل فواد چوہدری نے کہا تھا کہ بعض ویب سائٹ کو غلط بیانی کرنے کی وجہ سے بند کیا جائے گا۔

امریکی نشریاتی ادارے نے پاکستان میں اپنی ویب سائٹ کی بندش کی تا‏ئید کی ہے۔

امریکی حکام اور ذرائع ابلاغ  ہمیشہ پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں تاہم پاکستان ان الزامات کو ہمیشہ مسترد کرتا رہا ہے۔

ٹیگس