Jan ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات کے ولیعہد پاکستان پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات کے ولیعہد ایک روزہ دورے پر آج صبح پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے ولیعہد محمد بن زیدالنہیان پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ون آن ون ملاقات کریں گے دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ولیعہد دیگر سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ جن میں پاک یو ای تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دفترخارجہ کے اعلامیے کے مطابق دورے کے دوران  تاریخی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیےفوری اقدامات کرنے پراتفاق رائے کے ساتھ طے کیا گیا تھا کہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کوتین ارب ڈالرز کی امداد اور سرمایہ کاری کے حوالے سے امور بھی زیر غور آئیں گے۔

واضح رہے نومبر 2018 میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کوطویل المدت اسٹراٹیجک اور اقتصادی شراکت داری میں بدلنے پراتفاق کیا گیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

 

ٹیگس