Jan ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۰ Asia/Tehran
  • خطے کی سلامتی کے تحفظ میں ایران کا کردار اہم ہے، پاکستانی کمانڈر

ایران کے خیر سگالی دورے پر آئے پاکستانی بحری بیڑے کے کمانڈر نے علاقائی سمندری سلامتی کے تحفظ میں ایرانی بحریہ کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔

بندرعباس پر لنگرانداز پاکستانی بحری بیڑے میں پیر کی رات خیبر جہاز کے عرشے پر منعقدہ ضیافت سے خطاب کرتے ہوئے فلیٹ کمانڈر محمد سالم نے کہا کہ علاقائی ملکوں کے بحری گشت کے نتیجے میں بحر ہند کی سلامتی میں اضافہ ہوا ہے اور ایران اس میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
پاکستانی فلیٹ کمانڈر کی جانب سے دی جانے والی ضیافت میں ترکی اور جرمنی کے فوجی اتاشیوں، برطانیہ کے نائب سفیر، آسٹریلیا کے سفیر اور ایران میں متعین پاکستانی فوجی اتاشی نے بھی شرکت کی۔
کموڈور محمد سالم نے پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ تاریخی اور مذہبی رشتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے چند برسوں کے دوران دونوں ملکوں کے متعدد بحری بیڑوں نے بندر عباس اور کراچی کا خیر سگالی کے تحت دورہ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے پاکستانی بحریہ کا ایک بحری بیڑا ان دنوں خیرسگالی دورے پر ایران کی بندرگاہ بندر عباس پر لنگر انداز ہے۔

ٹیگس