Jan ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • بلوچستان میں خشک سالی، انسانی بحران کا خدشہ

صوبائی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ صوبے میں شدید خشک سالی سے انسانی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے وزیرداخلہ ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بچے غذائی قلت کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ زراعت اور مال مویشی بھی شدید متاثر ہیں، متاثرین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان کے 20 اضلاع خشک سالی سےمتاثر ہوئے ہیں، صورت حال دن بدن بگڑتی جارہی ہے۔

ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے اپنے دستیاب وسائل متاثرین کے لے بروئے کار لا رہی ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جارہا ہے تاہم متاثرین کی بحالی کے لیے جنگی بنیادوں پر اضافی وسائل درکار ہوں گے۔

 

ٹیگس