Jan ۱۵, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
  • فیصل آباد: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے شہر فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی فورس سی ٹی ڈی کے اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کے ساتھ ہوئی لڑائی میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں کے نام عدیل اورعثمان ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ دونوں دہشت گرد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کے اغوا اور ملتان میں حساس ادارے کے افسران کے قتل میں بھی ملوث رہے ہیں۔
مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹیں، اسلحے اور گولہ بارود بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نے یہ بھی خبردی ہے کہ بہاولپور میں بھی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور جماعت الاحرار جیسے دہشت گرد ٹولے پاکستان کے مختلف شہروں میں دہشت گردانہ واقعات میں ملوث ہیں۔

ٹیگس