Jan ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
  • انتہا پسندی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح

پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا ہے کہ دینی مدارس سے انتہا پسندی کا خاتمہ اور ان مدارس میں یکساں نظام تعلیم متعارف کرانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ حکومت دینی مدارس کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ انتہا پسندی کو ختم کیا جاسکے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ دینی تعلیمات مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اخوت کا باعث بنیں۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی اور دینی تعلیمات جن کا سرچشمہ قرآن اور سنت ہے کسی بھی صورت میں انتہا پسندی کو برداشت نہیں کرتیں۔

پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کے دینی مدارس مذہبی اور دینی اشتراکات پر تکیہ کرکے اخوت و بھائی چارے کی ترویج کریں گے تاکہ ملک میں پائیدار سیکورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔

ٹیگس