Feb ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • سندھ حکومت سے  وارثوں کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ یزیدی قوتوں کو سرزمین پاکستان میں عبرت ناک شکست ہو گی۔

مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے شہدائے شکارپور کی چوتھی برسی کے موقع پر منعقدہ عظمت شہداء کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سپورٹر رسوا ہوچکے جبکہ شہداء آج بھی زندہ ہیں، یزیدی قوتوں کو سرزمین پاکستان میں عبرت ناک شکست دیں گے، سندھ حکومت وارثوں سے کئے گئے معاہدے پرعمل درآمد کرے ورنہ احتجاجی تحریک کا اعلان ہوگا۔

 علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اگر 14 فروری تک مسائل کو حل نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک شروع کریں گے، 22 فروری کو اس حوالے سے سندھ بھر میں احتجاج ہوگا اور اگر پھر بھی مسائل حل نہ ہوئے تو وارثان شہداء یکم مارچ کو سی ایم ہاؤس کی طرف مارچ کر سکتے ہیں۔

متحدہ مجلس عمل سندھ کے جنرل سیکرٹری اور شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے سانحہ شکارپور کی چوتھی برسی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سانحات میں شہید ہونے والے خاندانوں کو اب تک انصاف نہیں مل سکا، شہداء کے ورثاء انصاف کے لئے ٹھوکریں کھا رہے ہیں لیکن انصاف فراہم کرنے والے ادارے اب تک انصاف دینے میں ناکام نظر آتے ہیں، ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ مجرموں کو گرفتار کرکے عوام کے سامنے لایا جائے اور عوام کو بتایا جائے کہ سانحہ شکارپور کے پیچھے کون سی طاقتیں اور قوتیں کار فرما تھیں۔

 

ٹیگس