Feb ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
  • سعودی امدادی پیکج کے سکے کا دوسرا رخ، پاکستانیوں کے لئے حج مہنگا

ایک ایسے وقت جب پاکستانی میڈیا پاکستان کے لئے سعودی عرب کی مالی امداد کو اقتصادی مشکلات کے حل کی جانب ایک بڑا قدم قرار دے رہا ہے سعودی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لئے حج مہنگا کر دیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق وفاقی حکومت نے سرانجام حج پیکیج مہنگا کرنے کی اصل وجہ بتا دی- پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ امور شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستانی عازمین حج کے لئے دو ہزار انیس کا حج اس لئے مہنگا ہو گیا ہے چونکہ سعودی حکومت نے پاکستانیوں کے لئے حج کو مہنگا کر دیا ہے-

پاکستان کے وزیرمملکت برائے داخلہ امور شہریار آفریدی نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سعودی حکومت نے حج کا پیکج پچاس فیصد مہنگا کردیا ہے اور اسی وجہ سے پاکستانی عازمین حج کے لئے حج کا سفر غیر معمولی حد تک مہنگا ہوگیا-

ان کا کہنا تھا کہ حج کے سفرکے ستّر فیصد اخراجات کا تعین سعودی حکومت کرتی ہے اور ہمارا اس پر کوئی اختیار نہیں ہوتا اور ہم قیمتوں کو ایک جگہ پر باقی بھی نہیں رکھ سکتے-

حج سے سبسڈی واپس لینے اور حج کے اخراجات مہنگے کرنے کے حکومتی اقدام پر اپوزیشن کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ امور شہریار آفریدی نے کہا کہ حج کے دوران قیام اور ہوٹلوں کا خرچ سعودی حکومت نے بڑھا دیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹ اور کھانے کے اخراجات میں بھی سعودی حکومت نے اضافہ کر دیا ہے یہی نہیں بلکہ سعودی عرب نے قربانی کی رقم بھی بڑھا دی ہے-

 

ٹیگس