Feb ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
  • القاعدہ اور داعش خطے کی سلامتی کے خلاف : شاہ محمود قریشی

پاکستان نے کہا ہے کہ داعش کے خاتمے کیلئے سب کو ایک ساتھ ہونا پڑے گا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ اور داعش کے خلاف ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا، داعش ایسی قوت ہے، جو خطے کو غیر مستحکم کرسکتی ہے، یہ افغانستان اور شام میں موجود ہے، میں نے ایران، چین، روس، امریکا،عمان سمیت مختلف ممالک کے دورے اور مذاکرات کئے، سب کا اتفاق ہے کہ داعش کو بڑھنا نہیں چاہیئے، اس کے خلاف سب کو مل کر صف آرا ہونا ہوگا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان میں الیکشن کے بعد جو بھی حکومت آئے گی، اگر وہ پاکستان کے ساتھ ٹھیک ہوگی تو ہم بھی مل کر کام کریں گے، ہمارا ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں، وہ اپنے معاملات پاکستان پر نہ ڈالیں۔

 

ٹیگس