Feb ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
  • سعودی فوجی اتحاد کے سربراہ کی پاکستان کےآرمی چیف سے ملاقات

پاکستان کے سابق آرمی چیف اور موجودہ سعودی فوجی اتحاد کے سربراہ نے پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ سے سعودی فوجی اتحاد کے کمانڈر انچیف جنرل (ر) راحیل شریف نے ملاقات کی، ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی، جس میں علاقائی امن واستحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے اپنی ملازمت کے بعد سعودی فوجی اتحاد میں شمولیت اختیار کی تھی جس کی پاکستان کے عوام،سیاسی اور مذہبی جماعتوں سمیت پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی جماعت نے بھرپور مخالفت کی تھی اور راحیل شریف کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اس اتحاد کا حصہ نہ بنیں بلکہ پاکستان کو یمن کی جنگ میں شامل ہونے کے بجائے ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئیے جس پر سعودی عرب نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

ٹیگس